ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی اے اے احتجاج:یوگی کے طرزپردہلی پولیس، عوامی املاک کے مبینہ نقصان پر جرمانہ وصولنے کی تیاری

سی اے اے احتجاج:یوگی کے طرزپردہلی پولیس، عوامی املاک کے مبینہ نقصان پر جرمانہ وصولنے کی تیاری

Thu, 02 Jan 2020 00:44:19    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں احتجاج کے دوران دہلی میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے تلافی کے لیے جرمانہ وصولنے کی تیاری ہے۔دہلی پولیس اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرز پر کارروائی کرے گی۔دہلی پولیس نے اس کے لئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔15 دسمبر 2019 کو شہریت قانون کی مخالفت میں دہلی کی سڑکوں پر ہنگامہ ہوگیا تھا بسوں میں آگ لگائی گئی تھی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔اب اس نقصان کی تلافی ان مظاہرین کو ہی کرنی ہوگی۔ دہلی پولیس نے اس کے لئے یوگی حکومت سے سبق لیا ہے۔یوپی کی طرح ہی دہلی میں ایسے لوگوں سے نقصانات کی تلافی کی جائے گی۔ دہلی پولیس نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دے کر کمشنر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ عوامی املاک کے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔کرائم برانچ نے سپریم کورٹ کے اس آرڈر کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں اس طریقے سے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے تلافی کی بات کہی گئی ہے۔دہلی میں 15 دسمبر کو جامعہ علاقے میں ہنگامہ ہوا تھا۔ جامعہ علاقے میں کئی سرکاری بسوں اور نجی گاڑیوں میں آگ لگائی گئی تھی۔سیلم پور اور جعفرآباد میں بھی اس طریقے کے واقعات پیش آئے تھے۔ بتا دیں کہ یوگی حکومت نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کر کے ان سے نقصانات وصول رہی ہے۔ اس کے لئے ملزمین کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں یوپی میں ایسے لوگوں کی پراپرٹی بھی ضبط کی جا رہی ہے۔


Share: